Sunday, September 8, 2024

آئی ایم ملالہ نے یوسفزئی خاندان کو لاکھوں پاﺅنڈ کا مالک بنا دیا

آئی ایم ملالہ نے یوسفزئی خاندان کو لاکھوں پاﺅنڈ کا مالک بنا دیا
June 30, 2016
لندن (ویب ڈیسک) امن کا نوبل پرائز حاصل کرنے والی ملالہ یوسفزئی کی کتاب کی اٹھارہ لاکھ کاپیاں فروخت ہو چکی ہیں۔ خاندان کو ان کی کتاب اور مختلف تقاریب میں خطابات سے لاکھوں پاونڈ کی آمدنی ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق برطانوی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ملالہ کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملالہ کی کتاب کی اشاعت کے بعد ان کا خاندان فروغ تعلیم اور دیگر فلاحی کاموں کے لیے دس لاکھ ڈالر چندہ دے چکا ہے۔ برطانوی اخبارات کے مطابق ملالہ، ان کے والد اور والدہ کے مشترکہ اکاونٹ میں گزشتہ برس اگست میں بیس لاکھ پاونڈ کا بینک بیلنس تھا اور وہ اس آمدن پر دو لاکھ پاونڈ ٹیکس ادا کریں گی۔ برطانوی میڈیا کے مطابق سن دو ہزار تیرہ میں شائع ہونے والی ملالہ یوسفزئی کی زندگی سے متعلق کتاب ”آئی ایم ملالہ“ کی اب تک اٹھارہ لاکھ کاپیاں فروخت ہو چکی ہیں۔