Friday, April 19, 2024

آئی ایم ایف کے پاس جانے کی ضرورت پچھلی حکومتوں کی وجہ سے پیش آئی، صمصام بخاری

آئی ایم ایف کے پاس جانے کی ضرورت پچھلی حکومتوں کی وجہ سے پیش آئی، صمصام بخاری
May 21, 2019
لاہور (92 نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب صمصام بخاری نے کہا آئی ایم ایف کے پاس جانا پی ٹی آئی کا منشور نہیں تھا، ضرورت پچھلی حکومتوں کی وجہ سے پیش آئی۔ الحمرا ہال گیلری میں نمائش کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں صوبائی وزیر اطلاعات صمصام بخاری نے ملک میں مہنگائی کا ذمہ دارایک بار  پھر ن لیگ کو ٹھہرا دیا۔ بولے کوئی آئیڈیل صورتحال نہیں آئی ایم ایف کے پاس شوق سے نہیں گئے، سیاسی پنڈت بتائیں وہ کتنی بار آئی ایم ایف کے پاس گئے۔ صمصام بخاری بولے آئی ایم ایف کاپیسہ ایون فیلڈ اور جاتی امراء نہیں بلکہ عوام پر خرچ ہو گا۔ صوبائی وزیر اطلاعات صمصام بخاری کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں اپوزیشن کے اتحاد سے خوفزدہ نہیں، بی بی کی میثاق جمہوریت کون لیگ نے دھوکہ دیا یہ میثاق جمہوریت نہیں رہا۔ صمصام بخاری نے کہا حکومت کی ٹانگیں اور دل مضبوط ہو رہےہیں، ہمارا بیانیہ درست ہوا تھا ، پیپلزپارٹی نے ن لیگ کی بیت کر لی ہے، چارٹر آف پروٹیکشن آف ڈیموکریسی ہے میثاق جمہوریت نہیں ہے۔ وزیر اطلاعات پنجاب صمصام بخاری بولے معیشت کی بہتری کیلئے جو اقدامات کر رہے ہیں، ہو سکتا ہے دو تین ماہ مشکل ہوں۔ انہوں نے کہا اگر کسی نے ڈالر ذخیرہ کر رکھے ہیں تو ملک کی خاطر مارکیٹ میں لائے۔ صوبائی وزیر اطلاعات سید صمصام بخاری نے یتیم بچوں کے دن کے حوالے سے منعقدہ تقریب  میں بھی شرکت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ بے سہاروں کا آسرا بننا چاہئے۔ دوسری طرف فردوس عاشق اعوان نے کہا نیب حقائق سے عوام کو آگاہ نہیں کرے گا تو ڈس انفارمیشن جنم لیتی ہے۔ شہزاد اکبر بولے جن پر الزامات ہیں، انہوں نے نیب کو تختہ مشق بنا لیا۔ چیئرمین نیب کو متنازعہ بنانے کی کوشش ہو رہی ہے۔ شرجیل میمن کا معاملہ عدالت میں ہے اور علیم خان کو عدالت نے ضمانت دی۔