Saturday, May 18, 2024

آئی ایم ایف کے پاس جانا مجبوری ہے ، شیخ رشید

آئی ایم ایف کے پاس جانا مجبوری ہے ، شیخ رشید
February 13, 2019
راولپنڈی ( 92 نیوز) وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے آئی ایم ایف کے پاس جانا مجبوری قرار دے دیا۔ راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پر تھل ایکسپریس کی روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ   آئی ایم ایف کے پاس جانا مجبوری ہے  اگر میں وزیر اعظم  ہوتا تو آئی ایم ایف کے پاس جاتا ، عمران خان کو معلوم ہی نہیں تھاکہ کس طرح ملک کو ہوٹا گیا۔ شیخ رشید نے کہا کہ سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان تاریخی ہو گا ، انہوں نے 40 بندوں کے جلد جیل میں جانے  کی پیشگوئی بھی کی ۔ وزیر ریلوے نے  کہا کہ سال میں 20 فریٹ ٹرینیں چلائی جائیں گی  ، راولپنڈی میں 14سال سے جو کالج رکا ہوا ہے اس کا افتتاح رواں ماہ ہو جائیگا ۔ شیخ رشید نے ریلوے پولیس کی تنخواہیں بڑھانے کا بھی اعلان کیا۔