Sunday, May 19, 2024

آئی ایم ایف کے پاس تب جائیں گے جب شرائط عوام کے لئے بہتر ہونگی ، اسد عمر

آئی ایم ایف کے پاس تب جائیں گے جب شرائط عوام کے لئے بہتر ہونگی ، اسد عمر
January 24, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا آئی ایم ایف کے پاس تب جائیں گے جب شرائط معیشت اور عوام کے لئے بہتر ہونگی۔ جو خطرے کی گھنٹی بج رہی تھی وہ رک گئی ۔ وفاقی وزیرخزانہ اسد عمر نے پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں بڑی خوشخبری سنائی اور بولے کہ حالات بہتری کی طرف گامزن ہیں ۔اگلے دوہفتوں کے دوران مزید بہتر ہو جائیں گے۔ اسد عمر نے کہا کہ جب حکومت سنبھالی تو حالات بہت برے تھے ۔ اُنیس ارب ڈالر  کے مجموعی خسارے کی مثال نہیں ملتی۔ ہمارے اقدامات کی وجہ سے تبدیلی نظر آ رہی ہے ۔ وفاقی وزیرخزانہ نے کہا کہ معاشی حالات بہتر ہوتے تو ایک کروڑ نوکریاں  پیدا کرنے میں پانچ سال نہ لگنے دیتے ، اب انتظار کرنا ہو گا۔ آئی ایف سی کیسے قرضہ دیتا ہے وفاقی وزیر خزانہ نے اس حوالے سے خاصا تلخ لب و لہجہ اپنایا۔ وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے مزید کہا کہ کسی سے ڈکٹیشن نہیں لیں گے ۔ پانچ سال بعد معیشت کے اندر بہتری نظر آئے گی۔ اکیس کروڑ افراد کی معیشت میں بہتری کے لیے وقت درکار ہے۔ معیشت کی بنیادوں کو ٹھیک کیے بغیر ترقی نہیں کر سکتا۔