Thursday, March 28, 2024

آئی ایم ایف کے ساتھ 5100 ارب روپے کے محصولات کا بجٹ تخمینہ طے کر لیا گیا

آئی ایم ایف کے ساتھ 5100 ارب روپے کے محصولات کا بجٹ تخمینہ طے کر لیا گیا
May 20, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) آئی ایم ایف کے ساتھ 5100 ارب روپے کے محصولات کا بجٹ تخمینہ طے کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق بجٹ تخمینہ رواں مالی سال کے ابتدائی ٹارگٹ سے 400 ارب روپے کم رکھا گیا ہے۔ مالی سال 2020 اور اکیس میں 5100 ارب روپے محصولات اکھٹی کرنا ہونگی تاہم حکومت ایف بی آر سے ناامید ہے اور ٹارگٹ پورا کرنا ناممکن نظر آنے لگا۔ رواں مالی سال  میں بھی محصولاتی شارٹ فال 1200 ارب روپے ہونے کا اندیشہ ہے۔ ذرائع وزارت خزانہ کہتے ہیں کہ کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن سے کاروبار کو مزید نقصان پہنچا تو آئندہ مالی سال میں مشکلات بڑھیں گی۔ لارج اسکیل انڈسٹری اور خدمات کے شعبے سے محصولات 2000 ارب روپے سے زیادہ ملنے کی توقع نہیں جبکہ کسٹم اور انکم ٹیکس کے ذریعے 1200 ارب روپے اکھٹے کیے جاسکتے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عید سے قبل حکومت نے محصولات کے ٹارگٹ میں مذید کمی کیلئے ایک مرتبہ پھر آئی ایم ایف سے مذاکرات کا فیصلہ کیا ہے۔ مذاکرات میں بجٹ لے آؤٹ، سالانہ ترقیاتی پروگرام پر نظر ثانی کیلئے بھی بات ہو گی۔