Thursday, May 9, 2024

آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کیلئے 452 ملین ڈالر کی منظوری دے دی

آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کیلئے 452 ملین ڈالر کی منظوری دے دی
December 20, 2019
 نیو یارک (92 نیوز) آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کی اقتصادی کارکردگی کا پہلا جائزہ مکمل کر لیا اور پاکستان کیلئے 452 ملین ڈالرکی منظوری دے دی۔ آئی ایم ایف کی پریس ریلیز کے مطابق آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کی اقتصادی کارکردگی کا پہلا جائزہ مکمل کر لیا ہے ۔ فرسٹ ڈپٹی مینیجنگ ڈائریکٹر اینڈ ایکٹنگ چئیر نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان کو 452 ملین ڈالر دے دیئے جائیں گے۔ انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اس رقم کے ملنے پر پاکستان کو کل ادائیگی ایک اعشاریہ چوالیس ارب ڈالر ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا پاکستان کا اقتصادی اصلاحات پروگرام درست سمت پر ہے اور پاکستانی حکام کے پالیسی پر عملدرآمد سے معیشت مستحکم کرنے میں مدد مل رہی ہے۔