Saturday, May 4, 2024

آئی ایم ایف کی پاکستان کیلئے ایک ارب 38 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کے اضافی قرض کی منظوری

آئی ایم ایف کی پاکستان کیلئے ایک ارب 38 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کے اضافی قرض کی منظوری
April 17, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے بڑے ریلیف پیکیج کا اعلان کر دیا۔ ایک ارب 38 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کے اضافی قرض کی منظوری دے دی۔ آئی ایم ایف کے اعلامیے کے مطابق پاکستان کو فنڈز ریپڈ فنانسنگ انسٹرومنٹ کی مد میں جاری ہونگے جس سے توازن ادائیگی کیلئے ہنگامی ضروریات پوری کی جا سکیں گی ، مالی امداد  سے زرمبادلہ ذخائر میں کمی پر قابو پانے میں مدد ملےگی۔ آئی ایم ایف نے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے حکومت پاکستان کے اقدامات کی بھی تعریف کی ۔ اعلامیے میں کہا پاکستان نے ایک معاشی محرک پیکیج متعارف کرایا ہے جس کا مقصد صحت کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے درکار اخراجات کو پورا کرنا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے پالیسی کی شرح کم کرنے اور نئی فنانسنگ سہولیات سمیت کئی اقدامات اٹھائے ہیں ۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ کورونا کےاثرات کم ہوتے ہی مذاکرات دوبارہ شروع کیے جائیں گے۔ پاکستان توسیعی فنڈ کی موجودہ سہولیات میں اصلاحات کے بارے میں نئے عزم کے ساتھ کام کرے گا۔ خاص طور پر مالی استحکام کی حکمت عملی ، توانائی کے شعبے اور نظم و نسق کو بہتر کیا جائے گا۔ اس سے پاکستان کی ترقی کی صلاحیت اور تمام پاکستانیوں کے لئے وسیع بنیاد پر فوائد فراہم ہونگے۔