Tuesday, May 21, 2024

آئی ایم ایف ٹیم نومبر میں آئیگی،شرائط ناقابل قبول ہوئیں تو معاہدہ نہیں ہوگا،وزیر خزانہ

آئی ایم ایف ٹیم نومبر میں آئیگی،شرائط ناقابل قبول ہوئیں تو معاہدہ نہیں ہوگا،وزیر خزانہ
October 13, 2018
اسلام آباد( 92 نیوز) وزیرخزانہ  اسد عمر نے  اسلام آباد میں  پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 7 نومبر کو آئی ایم ایف ٹیم  پاکستان آئے گی۔شرائط ناقابل قبول ہوئیں تو معاہدہ نہیں کریں گے۔ اسلام آباد میں صحافیوں سےغیررسمی گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسد عمر نے  کہا کہ دوست ممالک کو اعتماد میں لیکر آئی ایم ایف سے رابطہ کیا ہے ، فوری طور پر پیسہ لانے کا آئی ایم ایف کے علاوہ کوئی طریقہ کار میرے پاس نہیں ہے۔ پاکستان نےآج تک آئی ایم ایف سےقرض کے 18 معاہدے کیےہیں۔ وزیرخزانہ اسد عمر نے کہا کہ جاری کھاتوں کا خسارہ ہرماہ 2 ارب ڈالر ہے اور زر مبادلہ کے ذخائر گرتے جارہے ہیں ،ستمبر 2018 میں زرمبادلہ کےذخائر آٹھ ارب چالیس کروڑ ڈالر پرآگئے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے سےتجارتی خسارہ بڑھا اور ایران پر پابندیاں درآمدات میں اضافے کا باعث بنیں، ایسی صورت حال میں کسی نہ کسی سےبیل آوٹ ناگزیرتھا۔ وزیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ  گزشتہ حکومت بھی آئی ایم ایف سےبیل آوٹ پیکج کے لیے مذاکرات کرنے گئی تھی،ہم نے آئی ایم ایف سےبات چیت میں تاخیرنہیں کی،اس معاملے پرسب سےمشاورت کرنی ہوتی ہے ۔