Wednesday, April 24, 2024

آئی ایم ایف کی نئی شرائط نے قوم کو گلے سے جکڑ لیا، شہباز شریف

آئی ایم ایف کی نئی شرائط نے قوم کو گلے سے جکڑ لیا، شہباز شریف
December 4, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا کہ آئی ایم ایف کی نئی شرائط نے قوم کو گلے سے جکڑ لیا۔

ہفتہ کے روز مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا پی ٹی آئی کے بلنڈرز عوام کو بھگتنا پڑ رہے ہیں، 39 ماہ میں بیس ہزار ارب روپے کے قرضے لئے گئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک سنگین بحرانوں سے دوچار ہے، افراط زر مہنگائی بے روزگاری ملک کو کھوکھلا کررہی ہے، آج بھی کچھ نہ کیا تو تباہی سے کوئی بچا نہیں پائے گا۔

قائد حزبِ اختلاف شہبازشریف نے سیالکوٹ واقعے کی مذمت اور ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا۔