Thursday, May 2, 2024

آئی ایم ایف کی لابی نے وزیراعظم کا گھیراؤ کر رکھا ہے ، رضاربانی

آئی ایم ایف کی لابی نے وزیراعظم کا گھیراؤ کر رکھا ہے ، رضاربانی
May 7, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) رضا ربانی نے کہا آئی ایم ایف کی لابی نے وزیراعظم کا گھیراؤ کر رکھا ہے۔ سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے رضاربانی کا کہنا تھا یہی لابی اٹھارہویں ترمیم اور صوبائی خودمختاری کے خلاف ہے ۔ قرضے لینے سے متعلق بھی اعتماد میں نہیں لیا گیا۔ دوسری طرف شاہ محمود قریشی نے سینیٹ اجلاس میں اپوزیشن کو کھری کھری سنا دیں۔ بولے دس سال معیشت کی اینٹ سے اینٹ بجائی گئی۔ ہمیں طعنے دینے والے خود کتنی بار آئی ایف ایم گئے۔ آئی ایم ایف ، لابی ، وزیراعظم ، گھیراؤ ، رضاربانی ملک لوٹ لیا اور بربادی چھوڑ گئے۔ انہوں نے کہا رضا باقر پاکستان کے بیٹے ہیں ، قابلیت پر انتخاب ہوا۔ قبل ازیں ہوشربا مہنگائی کا شور پارلیمنٹ پہنچ گیا ۔ اپوزیشن نے سینیٹ اور قومی اسمبلی میں حکومت کو ٹف ٹائم دیا۔ خواجہ آصف نے کہا کہ مہنگائی حکومت کو لے ڈوبے گی ۔ راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ عوام سڑکوں پر آنے کیلئے تیار رہے ۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور بڑھتی مہنگائی کےخلاف اپوزیشن  قوم کی آواز بن گئی ۔ توجہ دلاؤ نوٹس کے دوران اپوزیشن ارکان   نے پلے کارڈ اٹھا  کر اسپیکر ڈائس کا گھیراؤ کر لیا تھا۔ وزیر مملکت برائے خزانہ حماد اظہر نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا اپوزیشن 21 بار آئی ایم ایف کے پاس گئی۔ پیپلز پارٹی کے دور میں پچیس فیصد مہنگائی ہوئی ۔ حماد اظہر کی تقریر کے دوران اپوزیشن  نے احتجاج جاری رکھا تھا ، صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی دیکھ کر اسپیکر نے اجلاس بدھ تک ملتوی کردیا تھا۔ قومی اسمبلی میں بولنے کا موقع نہ ملا تو اپوزیشن والوں نے اسمبلی کے باہر بیٹھک لگا لی تھی ،اپوزیشن رہنما حکومت پر خوب گرجے برسے تھے ۔ اپوزیشن رہنماؤں کا کہنا تھا کہ  حکومت اسمبلی میں جواب دینے سے بھاگ رہی ہے ۔ ہمیں نہ سنا گیا تو حکومت کو بھی نہیں بولنے دیں گے۔