Thursday, April 25, 2024

آئی ایم ایف کی شرط پر بجلی مہنگی کرنے سے متعلق نیپرا ترمیمی آرڈیننس تیار

آئی ایم ایف کی شرط پر بجلی مہنگی کرنے سے متعلق نیپرا ترمیمی آرڈیننس تیار
March 20, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) آئی ایم ایف کی شرط پر بجلی مہنگی کرنے کا معاملہ، نیپرا ترمیمی آرڈیننس تیار کرلیا۔ سرچارج کے ذریعے اضافی وصولی کرکے گردشی قرضے کی ادائیگی کی جائے گی۔

آئی ایم ایف کی کڑی شرط پر عملدرامد کا آغاز ہو گیا، عوام پر 150 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کے لیے ضابطے کی کاروائی مکمل ہوگئی۔ نیپرا ترمیمی آرڈیننس 2021 تیار، کاپی 92 نیوز نے حاصل کرلی۔ سرچارج کے ذریعے اضافی وصولی کرکے گردشی قرضے کی ادائیگی کی جائے گی۔

نیپرا ترمیمی آرڈیننس کے متن کے مطابق سرچارج کے ذریعے اضافی وصولی کرکے آئی پی پیز کو ادائیگیاں بھی کی جائیں گی، ترامیم سے ملک بھر میں یکسیاں بجلی ٹیرف کے تعین کا عمل بھی ہموار ہوگا، نیپرا ہر تین ماہ بعد تقسیم کار کمپنیوں کے ٹیرف پر نظرثانی کرے گا۔

نیپرا ترمیمی آرڈیننس کے مطابق نیپرا کا فیصلہ موصول ہونے کے بعد وفاقی حکومت ایک ماہ کے اندر نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔ نیپرا، اسٹیٹ بینک اور انکم ٹیکس ترمیمی آرڈیننس آج جاری ہونے کا امکان ہے۔