Tuesday, April 23, 2024

آئی ایم ایف کی شرائط پر منی بجٹ لانا قومی سلامتی کیلئے خطرے کی گھنٹی، شہباز شریف

آئی ایم ایف کی شرائط پر منی بجٹ لانا قومی سلامتی کیلئے خطرے کی گھنٹی، شہباز شریف
November 29, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا آئی ایم ایف کی شرائط پر منی بجٹ لانا قومی سلامتی کے لئے خطرے کی گھنٹی ہے۔

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا اسٹیٹ بینک اور جی ایس ٹی سے متعلق قانون سازی پاکستان کو آئی ایم ایف کا معاشی غلام اور گورنر کو آئی ایم ایف کا وائسرائے بنا دے گی۔

اُنہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کی موجودہ شرائط کے نتیجے میں پاکستان کی دفاعی صلاحیت اور حکومتی نظام مفلوج ہو جانے کے سنگین خطرات ہیں۔

شہباز شریف نے مزید کہا منی بجٹ لانے کے بجائے عمران خان استعفیٰ دیں، ٹیکس میں اضافہ سے کاروبار مزید ختم اور معیشت کا حجم مزید سکڑ جائے گا۔