Saturday, May 18, 2024

آئی ایم ایف کی شرائط پر 350 ارب کے منی بجٹ کی تیاریاں شروع

آئی ایم ایف کی شرائط پر 350 ارب کے منی بجٹ کی تیاریاں شروع
December 24, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) آئی ایم ایف کی شرائط پر 350 ارب کے منی بجٹ کی تیاریاں شروع ہو گئیں۔

منی بجٹ میں تیار شدہ گاڑیوں کی درآمد پر چھ ماہ کیلئے پابندی عائد کرنے، کاسمیٹک اور پرتعیش اشیاء پر شرح 17 فیصد تک بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے۔ منی بجٹ کے بعد موبائل فونز پر 27 ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ ختم ہونے جبکہ درآمدی مکھن، پنیر سمیت پیک فوڈآئٹمز پر بھی ٹیکس میں اضافے کا امکان ہے۔

ٹیکس چھوٹ ختم ہونے کی صورت میں خشک دودھ کی قیمت میں فی پیکٹ 60 سے 100 روپے اضافہ ہو گا۔ فروزن میٹ اور برینڈڈ دیسی گھی کی فی کلو قیمت میں 200 روپے تک اضافہ ہو گا۔ ہوم اپلائنسز، ایل ای ڈی بلب اور مختلف پلانٹس کا خام مال بھی مہنگا ہو گا۔ بجلی سے چلنے والی گاڑیوں پر دی جانے والی ٹیکس رعایت ختم ہونے سے ان کی قیمت میں بھی 4 سے 7 لاکھ روپے اضافہ ہو گا۔

ٹیکس چھوٹ کے خاتمے کی وجہ سے پولٹری فیڈ مہنگی ہونے کے باعث چکن کی قیمت میں بھی اضافے ہو گا۔  کتابوں، پنسلوں، اسٹیشنری کی قیمت بڑھے گی۔ کاسمیٹکس بھی مہنگا ہو گا۔

مجوزہ منی بجٹ کے مسودے کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ دے گی جس کے بعد فنانس بل میں ترامیم کو منظوری کیلئے پارلیمان میں پیش کیا جائیگا۔