Thursday, May 2, 2024

آئی ایم ایف کی شرائط تسلیم ، پاکستان کو 15 مئی سے قبل بیل آؤٹ پیکج مل جائیگا‏

آئی ایم ایف کی شرائط تسلیم ، پاکستان کو 15 مئی سے قبل بیل آؤٹ پیکج مل جائیگا‏
May 7, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) آئی ایم ایف کی شرائط تسلیم کر لی گئیں ،پاکستان کو 15 مئی  سے پہلے بیل آوٹ پیکیج  مل جائے گا۔ بیل آوٹ  پیکیج کے لیے آئی ایم ایف  کی جانب سے 3  بڑی شرائط  رکھی گئی   تھیں  ، پہلی  شرط  یہ تھی کہ پاکستانی  روپے کی قدر کو مارکیٹ متعین کرے گی ۔ دوسری  شرط   کے مطابق آئندہ 3 سال میں ٹیکسوں میں کم از کم 500 ارب روپے کا اضافہ کیا جائے گا ۔ تیسری شرط   زراعت، خوراک  سمیت کسی بھی شعبے کو ٹیکس چھوٹ یا مالی سبسڈی نہ دینے کی تھی ۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق  حکومت  نے  بیل آوٹ پیکیج کے  لیے  تینوں  شرانط تسلیم کر لی  ہیں ۔

پاکستان کا آئی ایم ایف سے آٹھ ارب ڈالر سے زیادہ قرضہ نہ لینے کا فیصلہ

ذرائع  وزارت خزانہ  کے مطابق بیل آؤٹ  پیکیج  رواں ماہ کے وسط  سے  پہلے مل جائے گا  ، تاہم  حکومت پٹرولیم بجلی اور گیس کی قیمتیں بڑھانے کا 3 سالہ شیڈول 15 مئی سے پہلے آئی ایم ایف کے حوالے کرے گی  ۔ تیسری  شرط کے  عین مطابق  خوراک سمیت تمام اشیاء پر ٹیکس چھوٹ بھی  ختم کر دی جائے گی ۔