Thursday, April 18, 2024

آئی ایم ایف کی تیسری قسط کیلئے مزید سخت اقدامات بارے خبریں بے بنیاد، وزارت خزانہ

آئی ایم ایف کی تیسری قسط کیلئے مزید سخت اقدامات بارے خبریں بے بنیاد، وزارت خزانہ
February 17, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وزارت خزانہ کا کہنا ہے آئی ایم ایف کی تیسری قسط کیلئے مزید سخت اقدامات کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ آئی ایم ایف کیساتھ نظرثانی مذاکرات روٹین مذاکرات ہیں۔ وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے تیسری قسط 452 ملین ڈالر کیلئے مزید اقدامات سے متعلق کوئی مطالبہ سامنے نہیں آیا ہے۔ کبھی کبھار مذاکرات کیلئے کچھ اضافی دن بھی لگ جاتے ہیں۔ مزید کہا کہ چین پاکستان کا قریبی دوست ہے، آئی ایم ایف پروگرام سے چینی قرض کی ادائیگی کی خبریں بے بنیاد ہیں، آئی ایم ایف وفد کیساتھ مثبت مذاکرات ہوئے، حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف پروگرام کے تحت ریفارمز پروگرام کامیابی سے جاری ہے۔