Sunday, September 8, 2024

آئی ایم ایف کی اینٹی منی لانڈرنگ میں سخت سزائیں شامل کرنے کی ہدایت

آئی ایم ایف کی اینٹی منی لانڈرنگ میں سخت سزائیں شامل کرنے کی ہدایت
January 13, 2016
اسلام آباد (92نیوز) آئی ایم ایف نے پاکستان کو دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کےلئے منی لانڈرنگ بل میں ٹیکس کرائم کے جرائم شامل کرنے کی ہدایت کردی۔ بورڈ کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کے لیے اینٹی منی لانڈرنگ بل کے قانون کو مزید سخت کیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے نویں جائزہ مشن کے اختتام پر جاری کی گئی رپورٹ میں پاکستان کو دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کے لیے ہدایات جاری کردی ہیں۔ بورڈ کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی مالی امداد روکنے کے لیے ضروری ہے کہ انہیں کالے دھن کی سپلائی بند کی جائے۔ پاکستان اس سلسلے میں اینٹی منی لانڈرنگ بل میں ٹیکس چوری کے جرائم کو بھی شامل کرے۔ پاکستان نے آئی ایم ایف بورڈ کو یہ یقین دہانی کرائی تھی کہ طے شدہ شرائط کے مطابق ٹیکس چوری کو اینٹی منی لانڈرنگ بل کا حصہ بنایا جائے گا تاہم وزارت خزانہ ٹیکس چوری کو اینٹی منی لانڈرنگ بل کا حصہ بنانے میں کامیاب نہیں ہوسکی۔ بورڈ کا کہنا ہے کہ ٹیکس چوری کو اینٹی منی لانڈرنگ بل کے ذریعے روکا جائے۔ ٹیکس چوروں کے خلاف منی لانڈرنگ بل میں سخت سزائیں تجویز کی جائیں تاکہ ٹیکس چوری کے ذریعے کمایا جانیوالا کالا دھن دہشت گردوں کی مالی معاونت کے لیے فراہم نہ کیا جاسکے۔ پاکستان نے آئی ایم ایف حکام کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کے لیے ٹیکس چوری کے جرائم کو اینٹی منی لانڈرنگ بل کا حصہ بنائے گا۔