Saturday, May 11, 2024

آئی ایم ایف کا پاکستان کیساتھ معاشی پروگرام بحال کرنے کا اعلان

آئی ایم ایف کا پاکستان کیساتھ معاشی پروگرام بحال کرنے کا اعلان
February 16, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) ملکی معیشت کے لیے اچھی خبر، دس ماہ سے تعطل کا شکار رہنے کے بعد آئی ایم ایف نے پاکستان کے ساتھ معاشی پروگرام بحال کرنے کا اعلان کردیا۔ وزیر خزانہ حفیظ شیخ کہتے ہیں آئی ایم ایف سے معاہدہ اچھی پیشرفت ہے۔ کورونا سے پیدا شدہ چیلنجز پر قابو پانے کے لئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے۔

پاکستان کے لیے بہترین پیشرفت سامنے آگئی، آئی ایم ایف نے معاشی پروگرام بحال کرنے کا اعلان کردیا۔

آئی ایم ایف کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے ساتھ مذاکرات ہوئے، جس میں ریفارم پروگرام پر اتفاق کیا گیا ہے۔ پیکج کا مقصد پاکستانی معیشت میں توازن پیدا کرنا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق بورڈ کی منظوری کے بعد پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر کی قسط جاری کی جائے گی، جبکہ کورونا وائرس کے اخراجات کا آڈٹ کرانے پر بھی اتفاق کر لیا گیا ہے۔

وزیر خزانہ حفیظ شیخ نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ اچھی پیشرفت ہے۔ کورونا سے پیدا شدہ چیلنجز پر قابو پانے کے لئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے۔

معاشی تجزیہ کار عابد سلہری نے بھی معاہدے کو پاکستان کیلئے خوش آئند قرار دیا۔ معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا تھا کہ معاہدے سے ڈیڈ لاک کی افواہیں دم توڑ گئیں۔