Saturday, May 18, 2024

آئی ایم ایف کا ٹیکس گزاروں کی تعداد 9 سے بڑھا کر 22 لاکھ کرنے کا مطالبہ

آئی ایم ایف کا ٹیکس گزاروں کی تعداد 9 سے بڑھا کر 22 لاکھ کرنے کا مطالبہ
March 27, 2019

 اسلام آباد (92 نیوز) عالمی مالیاتی ادارے نے پاکستان کو قرض حاصل کرنے کے لیے نئی شرائط تھما دیں۔ آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا کہ پاکستان میں ٹیکس گزاروں کی تعداد 9 لاکھ سے بڑھا کر 22 لاکھ کی جائے۔

 عالمی مالیاتی ادارے نے پاکستان کو قرضے کی شرائط تھما دیں۔ کہتے ہیں آئندہ مالی سال کیلیے ٹیکس چھوٹ ختم کی جائے۔ آبادی کا کم از کم 1 فیصد ٹیکس گزار ہونے چاہئیں۔

 ذرائع ایف بی آر کے مطابق آئی ایم ایف کا مطالبہ ہے سیلز ٹیکس اور انکم ٹیکس کا مشترکہ آڈٹ ہونا چاہئے جبکہ آڈٹ 4.5 فیصد ٹیکس گزاروں کی بجائے 9 فیصد کا ہونا چاہئے۔ ٹیکس مقدمات اور امپورٹ ویلوئیشن سسٹم کو بلا تاخیر بہتر بنانے کا مطالبہ بھی شامل ہے۔

  آئی ایم ایف نے کہا ہے ٹیکس چوری روکنے کیلیے سخت اقدامات کیے جائیں جبکہ جون 2019 سے پہلے 10 لاکھ ٹیکس چوروں کو نوٹس جاری ہونے چاہئیں۔