Friday, May 17, 2024

آئی ایم ایف کا وفد مذاکرات کیلئے آج پاکستان آئیگا

آئی ایم ایف کا وفد مذاکرات کیلئے آج پاکستان آئیگا
April 29, 2019
اسلام آباد(92نیوز) آئی ایم ایف کا وفد مذاکرات کیلئے آج پاکستان پہنچے گا،دو مئی تک پاکستانی حکام اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات ہوں گے، مذاکرات میں زیادہ اہمیت کے حامل مسائل ٹیکس ،توانائی، پٹرولیم اور گیس کے شعبوں سے متعلق ہیں۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات آج سے شروع ہوں گے  ، پاکستان کی جانب سے ہوم ورک مکمل کر  لیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق  وزارت خزانہ کے حکام نے ایف بی آر کو 2 مئی  تک آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنے کا کہا ہے۔

پاکستان کا آئی ایم ایف سے آٹھ ارب ڈالر سے زیادہ قرضہ نہ لینے کا فیصلہ

مذاکرات میں زیادہ اہمیت کے حامل مسائل ٹیکس ،توانائی، پٹرولیم اور گیس کے شعبوں سے متعلق ہیں۔ پاکستان کی جانب سے آئی ایم ایف سے 8 ارب ڈالر سے زائد قرضہ نہ لینے اور روپے کی قدر کو ایک حد سے زیادہ نہ گرانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ محصولات تین سال تک 3500 ارب روپے سے 7500 ارب روپے تک لانے اور محصولات کو شرح نموح کی بنیاد پر متعین نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سے قبل بیل آؤٹ پیکیج کیلئے آئی ایم ایف نے پہلی بار بجلی کے شعبے سے متعلق تفصیلات طلب  کی تھیں ۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف نے حکومت کے ساتھ حتمی مذاکرات سے قبل اہم معلومات کی فراہمی کا مطالبہ کر دیا۔ گردشی قرضوں، بجلی کی بلنگ اور چوری کی تفصیلات سمیت بڑے بجلی چوروں کی فہرست پر کارروائی کی تفصیلات طلب کی گئی تھیں۔ بجلی کی 335 نجی پیداواری کمپنیوں کو ادائیگیوں کی فہرست ، 1400 ارب روپے کے گردشی قرضہ میں حصے کی تفصیلات اور کمپنیوں کو سپلائی کی گئی بجلی سے زیادہ ادائیگیوں کی فہرست فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ بنکوں سے قرض لیکر نجی توانائی کمپنیوں کو ادائیگی بارے تفصیلات بھی مانگی گئی تھیں ۔