Thursday, April 25, 2024

آئی ایم ایف کا مشکل وقت میں پاکستان کو مالی معاونت فراہم کرنیکا اعلان

آئی ایم ایف کا مشکل وقت میں پاکستان کو مالی معاونت فراہم کرنیکا اعلان
March 29, 2020
واشنگٹن ڈی سی (92 نیوز) آئی ایم ایف نے مشکل وقت میں پاکستان کو مالی معاونت فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔ مینجنگ ڈائریکٹر آئی ایم ایف کرسٹالینا جیارج نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے پالیسیوں کے ڈیزائن میں بھی پاکستان کی مدد کی جائے گی۔ https://twitter.com/KGeorgieva/status/1243951818448801792?s=20 ایم ڈی آئی ایم ایف کرسٹالینا جیارج نے پیغام میں مزید لکھا کہ کورونا کے اثرات کم کرنے کے اقدامات پر وزیر اعظم پاکستان سے اچھی گفتگو ہوئی۔