Saturday, April 20, 2024

آئی ایم ایف کا مشن آج پاکستان پہنچے گا

آئی ایم ایف کا مشن آج پاکستان پہنچے گا
October 28, 2019
اسلام آباد (92 نیوز)آئی ایم ایف کا مشن ڈائریکٹر ایرنسٹو ریمریز ریگو کی سربراہی میں آج پاکستان پہنچ رہاہے ، وفد ایف بی آر اور اسٹیٹ بینک حکام سے ملاقاتیں کریگا۔ آئی ایم ایف کا وفد ایس ای سی پی کے حکام سے بھی ملاقاتیں کرے گا ، وفد حال ہی میں  ٹیکنیکل مشن کے دورے کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لے گا ، مشن پاکستان کیلئے ای ایم ایف کے قرضوں کی آئندہ قسط  کے اجراء کی سفارش کرے گا۔