Monday, May 13, 2024

آئی ایم ایف کا قرض پروگرام آج سے شروع ہوگا، پاکستان کو 2 ارب 77 کروڑ ڈالر ملیں گے

آئی ایم ایف کا قرض پروگرام آج سے شروع ہوگا، پاکستان کو 2 ارب 77 کروڑ ڈالر ملیں گے
August 23, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) آئی ایم ایف کا ممبر ممالک کے لیے قرض پروگرام آج سے شروع ہوگا، پاکستان کو 2 ارب 77 کروڑ ڈالر ملیں گے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کو 2 ارب 77 کروڑ ڈالر قرض غیر مشروط طور پر دیا جارہا ہے۔ رقم آج اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اکاؤنٹ میں منتقل ہونے کا امکان ہے۔

رقم کی منتقلی سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر تاریخ کی بلند سطح تک پہنچنے کا بھی امکان ہے۔ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے ممبر ممالک کیلئے قرض کی منظوری دی تھی۔