Saturday, April 27, 2024

آئی ایم ایف نےپاکستان کے6 بڑے مطالبات رد کردیئے، بیل آوٹ پیکیج پر اتفاق

آئی ایم ایف نےپاکستان کے6 بڑے مطالبات رد کردیئے، بیل آوٹ پیکیج پر اتفاق
May 10, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) آئی ایم ایف نے پاکستان کے چھ بڑے مطالبات رد کردیئے جبکہ معاہدے پر اتفاق ہوگیا ہے۔ پاکستان کے لیے آئی ایم ایف کا بیل آوٹ پیکیج تیار ہو گیا۔ معاہدے کے حتمی ڈرافٹ کی تیاری کا عمل بھی شروع ہو گیا۔ آئی ایم ایف نے اپنی شرائط منوا لیں اور پاکستان کے چھ مطالبات مسترد کردیئے۔ وزیراعظم حتمی منظوری دیں گے۔ آئی ایم ایف نے اداروں کی نجکاری پرملازمین کیلئے عبوری فنڈ کا مطالبہ نہیں مانا اور قرضوں پر شرح سود کم کرنے کی درخواست رد کردی۔ آئی ایم ایف تنخواہوں پر ٹیکس میں اضافہ رواں سال شروع کرنے کی ضد منوا لی جبکہ بجلی اور گیس کی سبسڈی فوری ختم کرنے کی شرط بھی برقرار ہے۔ وزیراعظم سے مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ اور دیگر اقتصادی حکام  نے ملاقات کی۔ عمران خان کو آئی ایم ایف سے متعلق حتمی معاہدے پر بریفنگ  دی گئی۔ معاشی ٹیم نے وزیراعظم کو آئی ایم ایف بیل آوٹ پیکیج اور عالمی مالیاتی ادارے کی شرائط سے بھی آگاہ کیا گیا۔ قرضے کے پیکیج پر آئی ایم ایف کی ٹیم سے بنیادی مزاکرات کا راؤنڈ اختتام پذیر ہو گیا۔ پیکیج پر عملدرآمد کے لیے پالیسی لیول کی حتمی منظوری وزیراعظم دیں گے۔