Thursday, April 25, 2024

آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 6 ارب 20 کروڑ ڈالر کے پیکیج کی منظوری دیدی

آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 6 ارب 20 کروڑ ڈالر کے پیکیج کی منظوری دیدی
July 4, 2019

 واشنگٹن (92 نیوز) آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 6 ارب 20 کروڑ ڈالر کے پیکیج کی منظوری دیدی۔ پیکیج کی منظوری آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں دی گئی۔

 پاکستان اور آئی ایم ایف کے مابین قرض کا معاہدہ تین سال کیلیے ہے ۔ قرض سے زرمبادلہ کے ذخائر بڑھیں گے ۔  بین الاقوامی فنانس ادارے موافقانہ برتاؤ کریں گے ۔ امپورٹ بل پر دباؤ کم جبکہ قرضوں کے سود کی ادائیگی آسان ہو جائے گی ۔ حکومت نے بجلی، گیس کی قیمتوں میں اضافے کی ‏آئی ایم ایف کی شرط پوری کی ۔ ایگزیکٹو بورڈ اجلاس سے قبل ‏اثاثہ جات ظاہر کرنے کی سکیم کی مدت بھی ختم کر دی۔

 آئی ایم ایف اعلامیہ میں کہا گیا کہ قرض سے پاکستان میں معیار زندگی ‏بہتر بنانے میں مدد ملے گی جبکہ معیشت کی تسلسل ‏سے ترقی بحال ہو گی ۔

https://twitter.com/a_hafeezshaikh/status/1146460773058850816

مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ آئی ایم ایف نے معاشی ایجنڈے ‏کی حمایت کی ہے ۔ تحریک انصاف حکومت کا اصلاحاتی ایجنڈا معاشی عدم توازن کو دور ‏کرنے میں مددگار ثابت ہو گا ۔