Thursday, May 9, 2024

آئی ایم ایف نے پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی

آئی ایم ایف نے پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی
March 25, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) ‏آئی ایم ا یف نے پاکستان کو50کروڑڈالر قرض کی منظوری دیدی، اعلامیہ میں کہا کہ ‏پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر کی قسط بجٹ سپورٹ کے طور پر جاری کی جائیگی۔

آئی ایم ایف اعلامیہ کے مطابق  ‏پاکستان نےشرح نمو میں اضافے،ادارہ جاری اصلا حات کیلئےجارحانہ پالیسیاں اوراقدامات کئے ، ‏انسانی جانوں کو بچانےاورمعیشت کی مدد کرنےکیلئےپاکستان کی پالیسیاں بہتر رہیں۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ  پاکستان کو مزید اصلاحات سے معاشی اعتماد اور نجی سرمایہ کاری کو تقویت دینا ہوگی، حکومتی ملکیتی کمپنیوں کی کارکردگی کو بہتر کرنا اور شفافیت لانا ہوگی،  کاروباری ماحول کو بہتر کرنا اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے ہونگے۔