Sunday, May 19, 2024

آئی ایم ایف نے پاکستان سے 4 اقتصادی شعبوں کا ڈیٹا طلب کر لیا

آئی ایم ایف نے پاکستان سے 4 اقتصادی شعبوں کا ڈیٹا طلب کر لیا
November 9, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) آئی ایم ایف نے پاکستان سے چار اقتصادی شعبوں کا ڈیٹا طلب کر لیا۔ چاروں شعبوں میں پالیسی اور کاکردگی کا پہلا جائزہ آج مکمل ہو جائیگا جس کے بعد ٹیم وزیر خزانہ سے ملاقات کرے گی۔ مالیاتی ٹیم نے کسٹم کا بنیادی ڈیٹا وی بول سسٹم سے کسٹمز، سیلز ٹیکس اور ودہولڈنگ ٹیکس کا آڈٹ اور فالو اپ ڈیٹا ، اندرون اور بیرون ملک رقوم ترسیلات کا ڈیٹا اور بجلی، گیس اور پٹرولیم بلنگ کا ڈیٹا ٹیکنیکل جائزہ کیلئے طلب کر لیا۔ ذرائع کے مطابق ائی ایم ایف کی جانب سے طلب کیے جانے والا ڈیٹا حساس نوعیت ہے۔ یہ ڈیٹا گزشتہ 5 سال میں حکومت کی جانب سے بھی طلب نہیں کیا گیا۔ چاروں شعبوں کی پالیسی اور کاکردگی کا جائزہ لینے کے بعد مالیاتی ٹیم وزیر خزانہ سے ملاقات کرے گی۔