Saturday, April 27, 2024

آئی ایم ایف نے حکومت کے سامنے قرض کیلئے 20شرائط رکھ دیں

آئی ایم ایف نے حکومت کے سامنے قرض  کیلئے 20شرائط رکھ دیں
October 8, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز ) آئی ایم ایف نے قرض دینے کیلئے حکومت پاکستان کے سامنے 20شرائط رکھ دیں ۔ آئی ایم ایف کی شرائط میں روپے کی قدر میں کمی اور ڈالر کی قیمت میں اضافہ کرنے کی شرط سرفہرست ہے  ، ڈالر کی قیمت میں 15فیصد تک اضافہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے ، حکومتی عملدرآمد کے بعد  ڈالر 150روپے تک پہنچ جائے گا۔ آئی ایم ایف نے بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے ، بجلی کی قیمت فی یونٹ 21 روپے تک کی جائے۔ آئی ایم ایف کی شرائط پر عملدرآمد کرنے سے حکومت کی مشکلات میں اضافہ ہو جائے گا جب کہ پاکستان کے عوام کو ملکی تاریخ کے بد ترین مہنگائی کے طوفان کا سامنا کرنا پڑے گا۔