Thursday, March 28, 2024

آئی ایم ایف نے بھی پاکستانی معیشت کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ‏

آئی ایم ایف نے بھی پاکستانی معیشت کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ‏
April 10, 2019

اسلام آباد (92 نیوز)عالمی بینک کے بعد آئی ایم ایف نے بھی پاکستانی معیشت کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی  ، رواں مالی سال ترقی کی رفتار میں کمی اور بے روز گاری میں اضافہ ہوگا ، اقتصادی ترقی دو اعشاریہ نو فیصد تک گرے گی ، بجٹ خسارہ سات اعشاریہ دو فیصد تک بڑھے گا ۔

آئی ایم ایف نے سالانہ ورلڈ اکنامک آؤٹ لک 2019جاری کردیا، نئی رپورٹ میں پاکستان کیلئے آئندہ سال کیلئے بھی کوئی خوشی کی خبر نہیں ۔

بین الاقوامی مالیاتی  ادارے نے رپورٹ میں کہاہے کہ پاکستان میں اقتصادی ترقی کی رفتار میں کمی اور بے روزگاری میں اضافہ ہوگا، رواں مالی سال اقتصادی ترقی 2.9فیصد جبکہ آئندہ سال 2.8فیصدرہےگی۔2018 میں پاکستان کی شرح نمو 5.2 فیصدتھی۔

آئی ایم ایف کی  رپورٹ کےمطابق بجٹ خسارہ رواں برس  7.2فیصدتک رہنے کاامکان ہے جبکہ آئندہ سال مزید بڑھنےکاخدشہ ہےجبکہ رواں مالی سال مہنگائی 6فیصد ہدف کے برعکس 7.6فیصد رہے گی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کومعاشی اعشاریوں میں بہتری لانے کیلئے اقدامات اٹھانےکی ضرورت ہے۔