Thursday, April 25, 2024

آئی ایم ایف نے بجلی مزید مہنگی کرنے اور ٹیکسوں میں اضافے سمیت چار شرائط رکھ لیں

آئی ایم ایف نے بجلی مزید مہنگی کرنے اور ٹیکسوں میں اضافے سمیت چار شرائط رکھ لیں
July 20, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) شہری مزید ہوش ربا مہنگائی کیلئے تیار ہوجائیں۔ آئی ایم ایف نے بجلی مزید مہنگی کرنے اور ٹیکسوں میں اضافے سمیت چار شرائط رکھ لیں۔ آئی ایم ایف نے بجلی مزید مہنگی، نیپرا ایکٹ میں ترمیم، اسٹیٹ بینک کو مکمل خود مختاری دینے اور ریونیو میں اضافے کی پالیسی کا فوری نفاذ کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ دوسری صورت میں اپنا پروگرام ختم کرنے کی دھمکی بھی دے دی۔ ذرائع کے مطابق مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ بھی آئی ایم ایف کے پروگرام پر عمل کرنے کی حمایت کر رہے ہیں اور یہ دھمکی بھی دے چکے ہیں کہ آئی ایم ایف کا پروگرام پورا نہ ہوا تو وہ بھی عہدہ چھوڑ دیں گے۔ ارکان اسمبلی کی اکثریت نے آئی ایم ایف کے مطالبات پر تحفظات کا اظہار کر دیا اور کہا مطالبات مان لئے تو حکومت کی مقبولیت کم ہو جائے گی ، اس لئے حکومت مطالبات تسلیم نہ کرے۔