Friday, April 19, 2024

آئی ایم ایف معاہدے سے عوام کو خودکشی پر مجبورکردیاگیا،احسن اقبال

آئی ایم ایف معاہدے سے عوام کو خودکشی پر مجبورکردیاگیا،احسن اقبال
May 13, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا کہ آئی ایم ایف معاہدے سے عوام کو خودکشی پر مجبور کردیاگیا۔ حکومت کے آئی ایم ایف سے بیل آؤٹ پیکیج کا معاہدہ کرنے پر اپوزیشن نے حکومت کو نشانے پر رکھ لیا۔ قومی اسمبلی میں  خطاب کے دوران مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا کہ  آئی ایم ایف معاہدے سے  حکومت نے کروڑوں لوگوں کو خودکشی کرنے پر مجبور کر دیا ۔ احسن اقبال کاکہنا تھا کہ مشیر خزانہ کو آئی ایم ایف معاہدہ ایوان میں پیش کرنا چاہئے تھا ، اسمبلی کو پی ٹی آئی کلب نہیں بننے دیں گے ، ایوان میں بات نہیں کرنے دیں گے تو سڑکوں پر آجائیں گے ۔ مریم نواز بھی معاملے پر میدان میں آئیں اور ٹویٹر پر محاذ سنبھال لیا ۔ اپنے ٹویٹ میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے پاس ملکی خود مختاری کو گروی رکھ دیا گیا ہے ۔ مریم نواز نے کہا کہ 9 ماہ کی حکومتی نااہلی سے ملک معاشی تباہی کےدہانے پر پہنچ چکا ہے ۔