Saturday, April 27, 2024

آئی ایم ایف سے پیسے لینے میں کوئی جلدی نہیں ، اسدعمر

آئی ایم ایف سے پیسے لینے میں کوئی جلدی نہیں ، اسدعمر
November 23, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) وزیرخزانہ اسد عمر نے کہا کہ آئی ایم ایف سے پیسے لینے میں کوئی جلدی نہیں ، مذاکرات چلتے رہیں گے۔ قومی اسمبلی میں آئی ایم ایف سے مذاکرات پر پالیسی بیان میں وزیرخزانہ نے کہا دباؤ میں کوئی ایسا فیصلہ نہیں کرینگے جو عوام کیلئے مشکل کا باعث بنے ۔ انہوں نے مزید کہا تجارتی خسارہ خطرناک حد تک بڑھا جو 35 ارب تک پہنچ گیا ۔ اسی باعث خسارے کی وجہ سے قرضوں پر دباؤ پڑا۔