Friday, March 29, 2024

آئی ایم ایف سے پاکستان کو 23 اگست کو 2.27 ارب ڈالر ملیں گے، شوکت ترین

آئی ایم ایف سے پاکستان کو 23 اگست کو 2.27 ارب ڈالر ملیں گے، شوکت ترین
August 12, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیرخزانہ شوکت ترین کہتے ہیں، آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کو 23 اگست کو 2.27 ارب ڈالر ملیں گے۔

وزیر خزانہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا، یہ فنڈز براہ راست اسٹیٹ بینک کے اکاؤنٹ میں منتقل ہوں گے۔ بجٹ میں کافی اقدامات اٹھائے ہیں، گروتھ کی توقع کررہے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا، جیسے ہمارے ریزرو بڑھیں گے معاملات میں بہتری ہوگی، آئی ایم ایف کے شکر گزار ہیں انہوں نے تمام ممالک کا سوچا۔ آئی ایم ایف نے مختلف ممالک کو 650 ارب جاری کیے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ، ٹیکس دینے والوں پر بوجھ نہیں ڈالنا چاہیئے، جو لوگ ٹیکس نیٹ میں نہیں ان کیلئے اقدامات کئے جانے چاہیئں۔ کسانوں کو جدید مشینری کے حصول کیلئے قرضے دیں گے۔