Friday, March 29, 2024

آئی ایم ایف سے نئے قرض کا ابھی ارادہ نہیں، اسد عمر

آئی ایم ایف سے نئے قرض کا ابھی ارادہ نہیں، اسد عمر
September 28, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا آئی ایم ایف سے نئے قرض کا ابھی ارادہ نہیں۔ جب نئے پروگرام کیلئے رجوع کرنا پڑا تو آئی ایم ایف کے ساتھ موجودہ مذاکرات کا فائدہ ہو گا۔ وزیر خزانہ نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ آئی ایم ایف کےساتھ جاری مذاکرات معلومات کے تبادلے کا حصہ ہیں ابھی نیا قرض لینے کا ارادہ نہیں۔ تاجروں سے خطاب میں اسد عمر نے کہا کہ اسلام آباد کا سب سے بڑا مسئلہ پانی ہے۔ وزیراعظم نے یومیہ ایک کروڑ گیلن پانی کی فراہمی کے منصوبے پر عمل درآمد کی ہدایت کر دی ہے۔ اسلام آباد میں بزنس اور کاروبار کی ترقی کیلئے ماسٹر پلان بنانے کی ضرورت ہے۔