Friday, April 19, 2024

آئی ایم ایف سے معاہدے پر عملدرآمد میں تاخیر، بنیادی شرائط پورا کرنے کیلئے قانون سازی دشوار

آئی ایم ایف سے معاہدے پر عملدرآمد میں تاخیر، بنیادی شرائط پورا کرنے کیلئے قانون سازی دشوار
December 29, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے پر عملدرآمد میں تاخیر کی وجہ سے بنیادی شرائط پورا کرنے کیلئے قانون سازی دشوار ہو گئی۔ وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے معاہدے پر عملدرآمد کےلیے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان تعاون کو لازمی قرار دیا ہے۔ منی لانڈرنگ روکنے کیلئے قانون سازی پر بھی زور دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی اور صوبائی اینٹی کرپشن قوانین کا از سرنو جائزہ بھی بنیادی ہدف تھا۔ قانون سازی کا عمل نومبر میں شروع ہونا تھا تاہم یہ عمل مارچ 2020 تک شروع ہوتا نظر نہیں آرہا۔ ذرائع بتاتے ہیں کہ اپوزیشن وفاق اور صوبوں کے ساتھ تعاون کرنے سے گریزاں ہے۔ حکومت نے  دسمبر 2019 میں نیپرا ایکٹ میں 4 اہم ترامیم کرانی تھیں جس میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ آئی ایم ایف کی جانب سے حکومت کو نیپرا ترامیم کا بل پارلیمنٹ میں پیش کرنے کیلئے جون 2020 تک کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے۔