Thursday, April 25, 2024

آئی ایم ایف سے معاہدے طے پا گیا ، عبدالحفیظ شیخ ‏

آئی ایم ایف سے معاہدے طے پا گیا ، عبدالحفیظ شیخ ‏
May 12, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز)مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ آئی ایم ایف سے معاہدے طے پا گیا ہے ، حکومت نے بیل آؤٹ پیکج کی منظوری دے دی ہے ، اب آئی ایم ایف کا بورڈ حتمی منظوری دے گا، پاکستان کو آئی ایم ایف کے فیصلے کا انتظار ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے پیکج کا حجم 6ارب ڈالر ہے ،آئی ایم ایف پروگرام سے دنیا میں اچھا پیغام جائے گا،دیگراداروں سے 2سے 3ارب ڈالر اضافی ملیں گے ،پاکستان کو تین سال میں 6ارب ڈالر آئی ایم ایف سے ملیں گے۔ سرکاری ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مشیر خزانہ نے اعلان کیا کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ طے پا گیا ہے ،یہ پاکستان کا آئی ایم ایف سے آخری پروگرام ہو گا ، امیر لوگوں کی سبسڈی روکنا ملکی مفاد میں ہے ، احساس پروگرام کیلئے رقم دگنا کرکے 180 ارب روپے کی جا رہی ہے ۔   عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ ملک کے 75 فیصد بجلی صارفین 300 یونٹس سے کم بجلی استعمال کرتے ہیں ، 300 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنیوالے صارفین پر قیمتوں میں اضافے کا بوجھ نہیں پڑے گا ، حکومت  کا نقطہ نظر بھی عام آدمی پر زیادہ بوجھ نہ ڈالنا ہے ۔ مشیر خزانہ نے کہا کہ پائیدار ترقی اور خوشحالی کے لیے انتظامی اصلاحات کرنا ہوں گی،آئی ایم ایف سے پروگرام معاشی اصلاحات کا اچھا موقع ہے ،امیر لوگوں کو سبسڈی روکیں تو یہ ہمارے مفاد میں ہیں۔