Thursday, April 25, 2024

آئی ایم ایف سے معاملات طے پانے میں کچھ دن لگیں گے ،فواد چودھری

آئی ایم ایف سے معاملات طے پانے میں کچھ دن لگیں گے ،فواد چودھری
May 11, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیرسائنس وٹیکنالوجی فواد چودھری کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے معاملات طے پانے میں چند دن لگیں گے ،  معیشت کا جو حال ہے وہ اپوزیشن نے ہی کیا ہے۔ وزیر سائنس و ٹیکنالوجی کا کہنا تھا کہ نواز اور زرداری کے ولن اور راون جیسے قصے ہوں گے، آج ان کے بچے  لیڈرشپ کل دولت کیلئے لڑیں گے، اپوزیشن والے  کہتے ہیں این آر او ہم کہتے ہیں نہ رو ،مگر مچھ  کے آنسو دیکھنے ہوں تو بلاول ،خواجہ آصف کے بیان دیکھیں،وزیراعظم تو عمران خان ہی ہیں چاہے کسی کو برا لگے یا بھلا۔ فواد چودھری نے کہا کہ آئی ایم ایف سے  معاملات طے پانے میں کچھ دن لگیں گے ۔  وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے تمام امام مساجد کو سرکاری نوکریاں دینے کی تجویز بھی دیدی۔ فواد چودھری نے کہا کہ ایک چھوٹے گروپ کیلئے وسائل مختص کرنے کے بجائے حکومت کو تمام مساجد کے اماموں کو گریڈ 14 سے 16 میں نوکریاں دینی چاہئیں،مخصوص ٹولے کی اجارہ داری ختم ہو جائے گی جس سے ایک ڈسپلن آئے گا۔ فواد چودھری نے شہریوں کے چاند دیکھنے کیلئے موبائل ایپلی کیشن بنانے کا بھی اعلان کردیا۔