Friday, April 19, 2024

آئی ایم ایف سے معاملات طے پا گئے، پاکستان تین بڑے اقدامات کرے گا

آئی ایم ایف سے معاملات طے پا گئے، پاکستان تین بڑے اقدامات کرے گا
December 20, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) آئی ایم ایف سے معاملات طے پاگئے، وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق پاکستان تین بڑے اقدامات کرے گا۔

وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق 12 جنوری کو 1 ارب ڈالر قسط کی منظوری کی راہ میں بڑی رکاوٹیں عبور کرلی گئی ہیں۔ پاکستان 350 ارب روپے سے زیادہ ٹیکس محصولات کا منی بجٹ نہیں لائے گا، وفاقی ترقیاتی بجٹ کا حجم 900 ارب روپے سے کم کرکے 700 ارب روپے کیا جائے گا جبکہ ٹیکس ٹارگٹ 5 ہزار 800 ارب روپے تک محدود رہے گا۔

مختلف محکموں کے اخراجات پر کٹ لگایا جائے گا، سبسڈی کی ادائیگی کا نیا شیڈول سامنے لایا جائے گا۔ بینکوں سے لیے گئے قرضے بھی ری شیڈول کیے جائیں گے، ان قرضوں پر سود کی ادائیگی 1 فیصد بڑھنے سے ری شیڈولنگ ممکن بنائی جائے گی۔