Monday, May 13, 2024

آئی ایم ایف سے مذاکرات تکمیلی مرحلے میں ہیں ، اسد عمر

آئی ایم ایف سے مذاکرات تکمیلی مرحلے میں ہیں ، اسد عمر
February 21, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا آئی ایم ایف سے مذاکرات تکمیلی مرحلے میں ہیں۔  وزیر خزانہ اسد عمر نے اسلام آباد میں ایسوسی ایشن آف چارٹڈ اکاونٹنٹس کی تقریب سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے پاکستانی مصنوعات پر ڈیوٹیز لگا کر احمقانہ فیصلہ کیا ہے۔ پاکستانی مصنوعات کو اس سے کوئی نقصان نہیں ہو گا بلکہ اس سے بھارت کا ہی نقصان ہو گا۔ ایک سوال کے جواب میں اسد عمر نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں۔ پچھلے ہفتے بھی بات چیت ہوئی ہے۔ آئندہ ہفتے بھی مذاکرات ہوں گے۔ آئی ایم ایف کے ساتھ اختلافات کم ہو چکے ہیں۔ آئی ایم ایف مشن کو اس وقت بلائیں گے جب معاہدہ کے قریب ہوں گے۔