Friday, May 17, 2024

آئی ایم ایف سے متعلق غیر یقینی صورتحال دور ہو گئی، شوکت ترین

آئی ایم ایف سے متعلق غیر یقینی صورتحال دور ہو گئی، شوکت ترین
November 14, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) مشیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے آئی ایم ایف سے متعلق غیر یقینی صورتحال دور ہو گئی۔

کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شوکت ترین کا کہنا تھا وزیراعظم عمران خان کو عام آدمی کا احساس ہے۔ جب حکومت سنبھالی تو ملک کو معاشی مشکلات کا سامنا تھا۔ ہمیں 20 سے 30 سال تک مسلسل ترقی کی ضرورت ہے۔ کوشش کریں گے کہ اپنے ریوینیو کو 9 سے 11 فیصد تک لے جائیں۔ ٹیکس دہندگان میں اضافہ ہمارا ہدف ہے۔

شوکت ترین نے کہا ڈالر پر آٹھ نو روپے سٹے والا لے رہا ہے۔ آئی ایم ایف سے معاہدہ ہونے پر استحکام آئے گا۔ پٹرولیم قیمتوں پر ہمارے پاس گنجائش نہیں۔ عالمی سطح پر پٹرول مہنگا ہوا تو پاکستان میں بھی قیمتیں بڑھیں گی۔