Friday, April 26, 2024

آئی ایم ایف سے قرض کی تیسری قسط کی شرائط میں ٹیکس، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ سرفہرست ، ذرائع

آئی ایم ایف سے قرض کی تیسری قسط کی شرائط میں ٹیکس، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ سرفہرست ، ذرائع
December 20, 2020

اسلام آباد (92 نیوز) آئی ایم ایف سے قرض کی تیسری قسط جاری ہونے کی شرائط میں ٹیکس، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ سرفہرست پر آ گیا۔ ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ نے 31 دسمبر سے پہلے شرائط کی فہرست مکمل کرنے کا عمل شروع کر دیا۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق بجلی اور گیس 7 سے 10 فیصد مہنگا ہونے کا امکان ہے۔ ٹیکس وصولی میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 8 تا 10 فیصد اضافہ کیا جائے گا۔ دونوں اہداف جون 2021 تک حاصل کرنے کی یقین دہانی کرائی جائے گی۔ اضافے کو یقینی بنانے کیلئے مرحلہ وار منصوبہ آئی ایم ایف کو پیش کیا جائے گا۔ منصوبہ ضروری ردوبدل کے بعد منظور ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق جنوری تا مارچ 2021 اضافی رقوم کا 50 تا 60 فیصد حاصل کرنے کا ٹارگٹ رکھا جائے گا۔ بقیہ 40 تا 50 فیصد رقوم کا حصول اپریل تا جون ممکن بنانے کی کوشش کی جائیگی۔ مرحلہ وار منصوبہ کے حصول پر آئی ایم ایف تیسری قسط جاری کرے گا۔ مارچ 2021 تک منصوبہ میں ردوبدل کی گنجائش رکھی جائیگی۔