Saturday, May 18, 2024

آئی ایم ایف رواں ماہ پاکستان کو 55کروڑ 60لاکھ ڈالرز کا قرض دے گا

آئی ایم ایف رواں ماہ پاکستان کو 55کروڑ 60لاکھ ڈالرز کا قرض دے گا
June 15, 2015
اسلام آباد (92نیوز) آئی ایم ایف بورڈ 26 جون کو پاکستان کو قرض کی اگلی قسط کی منظوری دے گا۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق جون کے آخری ہفتے میں پاکستان کو 55 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز مل جائیں گے۔ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 26 جون کو ہوگا۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان کو قرض کی قسط جاری کرنے کی منظوری دی جائے گی۔