Saturday, May 4, 2024

آئی ایم ایف حکام پاکستان کی مالیاتی ٹیم سے غیر مطمئن ، ذرائع

آئی ایم ایف حکام پاکستان کی مالیاتی ٹیم سے غیر مطمئن ، ذرائع
May 10, 2019
 اسلام آباد( 92 نیوز) آئی ایم ایف حکام پاکستان کی مالیاتی ٹیم سے غیر مطمئن نظر آئی ۔ آئی ایم ایف کے مطابق ٹیم آئی ایم ایف کے پیکیج پر عملدرآمد نہیں کراسکتی ۔ آئی ایم ایف نے بھی ڈو مور کر دیا۔ پاکستان کی مالیاتی ٹیم توقعات پوری نہیں کرسکتی۔ آئی ایم ایف حکام نے مشیر خزانہ کو رائے دے دی۔ ذرائع نے بتایا آئی ایم ایف حکام نے کہا مالیاتی ٹیم انتشار کا شکار ہے۔ اعلیٰ مالیاتی بیوروکریسی میں انتشار بڑھ رہا ہے، یہ ٹیم آئی ایم ایف پیکج پر عملدرآمد کے کام نہیں آسکتی۔ آئی ایم ایف حکام نے کہا مالیاتی ٹیم پالیسی فریم ورک بنانے میں تاخیر کرچکی ہے۔ بجلی، گیس، پٹرولیم مصنوعات اور ٹیکس پر لائحہ عمل نہیں بناسکی ۔تین سالہ تبدیلیوں کیلئے بیوروکریسی حکومت سے تعاون کرتی نظر نہیں آرہی۔ ذرائع کا کہنا ہے آئی ایم ایف ٹیم روانگی سے پہلے ہرمتعلقہ ادارے کے فوکل پرسن کا نام طلب کررہی ہے۔ دوسری طرف آئی ایم ایف بیل آوٹ پیکیج اور شرائط بین الاقوامی فنانس کمپنیوں نے تبصرے کرنا شروع کردیئے۔ ٹائپ لائن انٹرنیشنل سمیت بیشتر کمپنیوں نے پیکج کو پاکستانی معشیت کیلئے خطرہ قرار دے دیا۔ تجزیہ کاروں نے کہا دسمبر میں ڈالر 160 سے 165 تک اونچی اڑان بھرے گا۔ افراط زر 10 فیصد رہے گی۔ تمام سرکاری اداروں کی نجکاری لازمی کرنا پڑے گی۔