Saturday, May 11, 2024

آئی ایم ایف جائزے میں پیشرفت، صوبائی حکومتیں وفاق کیساتھ تعاون پر آمادہ

آئی ایم ایف جائزے میں پیشرفت، صوبائی حکومتیں وفاق کیساتھ تعاون پر آمادہ
February 18, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) حالیہ آئی ایم ایف جائزے میں غیر معمولی پیشرفت سامنے آگئی، صوبائی حکومتیں وفاق کے مالیاتی خساروں کو قابو میں رکھنے کیلئے تعاون پر رضا مند ہوگئیں۔ صوبائی حکام نے تعاون کیلئے عملی مسودے پر رضامندی کا اظہار کردیا۔ ذرائع کے مطابق پنجاب اور سندھ نے غیر مشروط تعاون کی یقین دہانی کرادی۔ ذرائع کے مطابق دونوں صوبے این ایف سی ادائیگیاں جزوی طور پر موخر کرنے پر بھی رضامند ہوگئے، آئی ایم ایف کی صوبوں کو ٹیکس اور نان ٹیکس محصولات بڑھانے کیلئے تعاون کی پیشکش کو قبول کرلیا گیا۔ آئی ایم ایف عالمی بینک کو ٹیکنیکل معاونت دینے کی سفارش کریگا۔