Friday, April 26, 2024

آئی ایم ایف جائزہ مشن کی ایف بی آر حکام سے ملاقات، ٹیکس اصلاحات پر بریفنگ

آئی ایم ایف جائزہ مشن کی ایف بی آر حکام سے ملاقات، ٹیکس اصلاحات پر بریفنگ
October 28, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) آئی ایم ایف جائزہ مشن کی ایف بی آر حکام سے ملاقات کا پہلا دورختم ہوگیا ۔2گھنٹے سے زائد تک مذاکرات جاری رہے، ٹیکس اصلاحات پر بریفنگ دی گئی ۔عالمی مالیاتی فنڈ نے ٹیکس اصلاحات پر پیشرفت کا جائزہ لیا ۔ریونیو شارٹ فال پربھی بات چیت ہوئی۔ آئی ایم ایف وفد کی معاشی ٹیم سے مذاکرات کا باقاعدہ آغازہوگیا ، ارینستو رامریز ریگو کی سربراہی میں آئی ایم ایف وفد کی چیئرمین ایف بی آر شبرزیدی سے ملاقات کی۔ آئی ایم ایف وفد اور ایف بی آر حکام کے درمیان دو گھنٹے طویل ملاقات انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی۔ چیئرمین ایف بی آر نے جائزہ مشن کو پہلی سہہ ماہی میں ہدف اور وصولیوں سے آگاہ کیا۔ مشن سے امپورٹ میں کمی کی وجہ سے ریونیو شارٹ فال پر بھی بات چیت ہوئی۔ آئی ایم ایف ٹیم کے لیے ٹیکس حکام نے پریزنٹیشن بھی تیار کرلی۔ امپورٹ ایکسپورٹ سیکٹر میں دستاویزات کے ذریعے پریزنٹیشن آج دی جائے گی۔ پریزنٹیشن میں بتایا جائے گا کہ ڈالر میں امپورٹ ڈیوٹی 23 فیصد جبکہ سیلز ٹیکس کی مد میں 400 ارب روپے کی کمی آئی۔ امپورٹ، محصولات اور ان کے اہداف میں بڑھتے ہوئے فرق کے باعث بجٹ اہداف حاصل کرنے میں غیر معمولی رکاوٹ کا سامنا ہے۔ پریزنٹیشن میں آئی ایم ایف مشن کو بریفنگ دی جائے گی کہ بجٹ اور محصولاتی خسارہ مزید بڑھنے کا اندیشہ ہے، بجٹ خسارہ 7.2 فیصد سے 9 فیصد تک بڑھنے کا امکان ہے۔ خسارے سے نمٹنے کیلئے محصولات کا نیا سٹرکچر ترتیب دینا ہوگا۔