Thursday, April 25, 2024

آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کی کورونا کے باعث خراب معیشت والے ممالک کیلئے 650 ارب ڈالر کی منظوری

آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کی کورونا کے باعث خراب معیشت والے ممالک کیلئے 650 ارب ڈالر کی منظوری
August 3, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے کورونا کے باعث خراب معیشت والے ممالک کیلئے 650 ارب ڈالر کی منظوری دیدی۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف ممبر ممالک اس پیکیج سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔ آئی ایم ایف اعلامیہ کے مطابق 275 ارب ڈالر کم آمدن ترقی پذیر ممالک سمیت ابھرتی ہوئی مارکیٹوں کیلئے مختص ہونگے۔ رکن ممالک کو یہ رقم  23 اگست سے دستیاب ہو گی۔ ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کو اس پیکج سے 2 ارب ڈالر سے زائد ملنے کا امکان ہے۔