Friday, April 19, 2024

آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آج واشنگٹن میں ہو گا

آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آج واشنگٹن میں ہو گا
April 16, 2020
 واشنگٹن (92 نیوز) آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آج واشنگٹن میں ہو گا۔ پاکستان کیلئے قرض کی تیسری قسط کی منظوری دی جائے گی۔ اجلاس میں کورونا کی صورتحال اور معاشی دباؤ سے بچانے کیلئے ایک ارب 40 کروڑ ڈالر کا اضافی پیکیج بھی منظور کیا جائے گا۔ پیکیج کی منظوری سے پاکستان کیلئے مجموعی پروگرام 6 ارب ڈالر سے بڑھ کر 7 ارب 40 کروڑ ڈالر کا ہو جائے گا۔ گزشتہ ماہ وزیر اعظم عمران خان نے ترقی پذیر ممالک کے قرض معاف کرنے کی اپیل کی تھی ۔ وزیر اعظم نے کہا تھا کہ کورونا وائرس ترقی پذیر ممالک کی معیشت کو تباہ کر سکتا ہے ، دنیا پاکستان اور دیگر ترقی پذیر ممالک کے قرضے معاف کرنے کے بارے میں سوچے ۔ ایک امریکی خبر ایجنسی کو انٹرویو میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ ہمارے پاس طبی سہولتیں اتنے بڑے بحران سے نمٹنے کے لئے ناکافی ہیں ، کورونا وئرس مزید پھیلا تو معیشت  بحال کرنے کی کوششوں کو سنگین نقصان ہو گا۔ وزیر اعظم عمران خان نے خبردار کیا تھا کہ کورونا وائرس ترقی پذیر ممالک کیلئے تباہ کن ثابت ہوسکتا ہے ، پاکستان، بھارت، افریقی ممالک کے پاس اتنی طبی سہولتیں موجود نہیں کہ کورونا وائرس جیسے بڑے بحران  سے نمٹ سکیں، اقوام عالم کو چاہیے کہ وہ پاکستان  سمیت دیگر ممالک کے قرضے معاف کرے تاکہ کورونا وائرس سے نمٹا جاسکتے ۔ انہوں نے امریکا سے کورونا سے متاثرہ ایران پر عائد پابندیاں ہٹانے کا بھی مطالبہ کیا تھا ۔