Friday, April 19, 2024

آئی ایم ایف اورحکومت کے درمیان مذاکرات حتمی مراحل میں داخل

آئی ایم ایف اورحکومت کے درمیان مذاکرات حتمی مراحل میں داخل
November 20, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) مالیاتی پیکج کیلئے آئی ایم ایف اور حکومت کے درمیان مذاکرات حتمی مراحل میں داخل ہو گئے۔ حتمی فیصلہ وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد کیا جائیگا۔ ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ نے ائی ایم ایف کی شرائط کا جواب تیار کر لیا۔ شرائط میں ردو بدل کی تجاویز بھی تیار کر لی گئی۔ پاکستان ائی ایم ایف کو 6 اہم شعبوں کی تفصیلات بھی فراہم کرے گا۔ بجلی کے بلوں میں اضافے اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا شیڈول فراہم کیا جائیگا۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں متوقع اضافے کا خاکہ ، سیلز ٹیکس بڑھانے کی پالیسی ، بجلی کے سسٹیم میں توسیع کیلئے مختص بجٹ ، تجارتی خسارے میں کمی کیلئے حکمت عملی سے بھی مالیاتی ٹیم کو آگاہ کیا جائیگا۔