Friday, April 26, 2024

آئی ایم ایف اور یورپی سینٹرل بنک نے یونان کیساتھ تیسرے بیل آؤٹ پیکج کیلئے مذاکرات پر رضامندی ظاہر کر دی

آئی ایم ایف اور یورپی سینٹرل بنک نے یونان کیساتھ تیسرے بیل آؤٹ پیکج کیلئے مذاکرات پر رضامندی ظاہر کر دی
July 16, 2015
ایتھنز(ویب ڈیسک)آئی ایم ایف اوریورپی سینٹرل بنک نے یونان کے ساتھ تیسرے بیل آؤٹ پیکج کے لیے مذاکرات پررضامندی ظاہرکرتے ہوئے  یونان کو عبوری قرض دینے اور بینکوں کے لیے بھی ہنگامی امدادکااعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق یونانی پارلیمان کی جانب سے بیل آؤٹ پیکج کی منظوری کے بعد یورپین سینٹرل بینک اورآئی ایم ایف نے یونان کے ساتھ مذاکرات کے دروازے کھول دئیے  جبکہ  یورپین کمیشن کے سربراہ جین کلاڈجنکرنے بھی  یونان کوعبوری قرض دینے پر رضامندی ظاہرکردی ہے ،ادھریورپین سینٹرل بینک نے یونان کے تین ہفتوں سے بندبینکوں کودوبارہ کھولنے کے لیے ہنگامی طورپر  نوے  کروڑ  یوروکی امداددینے کااعلان کیا ہے۔ یونان کو اس سے پہلے  دو بیل آؤٹ پیکیج میں  دوسو  ارب یورو کا قرض دیا جا چکا ہے تاہم وہ  اس  سال  تیس  جون کو دوسرے بیل آؤٹ پیکج کی قسط ادا نہیں کر سکا  جس کی وجہ سے   اس  پر دیوالیہ  ہونے کے  بادل   منڈلانے  لگ  گئے  تھے ۔