Tuesday, April 23, 2024

آئی ایم ایف اور وزیر خزانہ کی رپورٹ میں تضاد ہے ، شاہد خاقان عباسی

آئی ایم ایف اور وزیر خزانہ کی رپورٹ میں تضاد ہے ، شاہد خاقان عباسی
July 9, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا حکومت نے جھوٹ بولا، آئی ایم ایف اور وزیر خزانہ کی رپورٹ میں تضاد ہے۔ معاملہ پارلیمنٹ میں اٹھائیں گے۔ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا جج کی ویڈیو ریلیز ہونے کے بعد درجنوں حکومتی ترجمان دفاع کیلئے نکل آئے۔ وزیراعظم نے سب سے بڑا یوٹرن لیتے ہوئے معاملے سے لاتعلقی اختیار کی جس کے بعد سب نے چپ سادھ لی، ان کا کہنا تھا جج نے دھمکیوں اور رشوت سے متعلق پہلے کسی کو اگاہ نہیں کیا ۔ شاہد خاقان عباسی مزید بولے انصاف کے نظام پر سوالیہ نشان لگے تو ترقی رک جاتی ہے۔ نیب سب سے کرپٹ بی آر ٹی منصوبے کا آڈٹ کیوں نہیں کررہا؟ دوسری طرف احسن اقبال نے سپریم کورٹ سے سابق چیف جسٹس اورپی ٹی آئی رہنماؤں کی ملاقاتوں کا نوٹس لینے کا بھی مطالبہ کیا۔ لیگی رہنمائوں نے مزید کہا حکومت کی جانب سے ججوں کو بلیک میل اوردباؤ ڈالنے پر بھی نوٹس لیا جانا چاہئے۔