Saturday, April 20, 2024

آئی ایم ایف امداد کی سزا پوری قوم بھگت رہی ہے، شیخ رشید

آئی ایم ایف امداد کی سزا پوری قوم بھگت رہی ہے، شیخ رشید
January 25, 2020
لاہور (92 نیوز) آئی ایم ایف ڈالر کی کل امداد 6 بلین ڈالر ہے جس کی سزا پوری قوم بھگت رہی ہے، وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کہتے ہیں کہ میری زندگی کا مشن ایم ایل ون ہے، اسکے بعد ریٹائرڈ ہو جاؤں گا۔ وفاقی وزیر شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف مجبوری ہے اور ضروری ہے، 6بلین ڈالر کوئی اور دے دیتا تو آئی ایم ایف  نہ جانا پڑتا، عمران خان پنجاب حکومت میں عثمان بزدار کیساتھ کھڑا ہے، 2020الیکشن کا سال نہیں ترقی کا سال ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ مہنگائی ہے، آٹے کو ہم ڈیل نہیں کرسکے، آٹے کو ایکسپورٹ کرنے کیخلاف آواز کابینہ اور ای سی سی میں اٹھائی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے دیانت اور ایمانداری کی بنیاد رکھی ہے، گنا کم ہو گا سنٹرل پنجاب ،چینی مافیا قیمت بڑھائے گا۔ چینی مافیا قیمت بڑھائے گا، چینی 2 روپے کم ہوئی ہے، کابینہ میں قیمت اور کم کراؤں گا، چینی کی مہنگائی کے ذمے دار مالکان ہیں۔ ملک میں حقیقی لوگوں کی پرائس کنٹرول کمیٹی ہونی چاہیے۔ شیخ رشید دوران گفتگو بولے کہ چوروں لٹیروں ڈاکوؤں نے خزانے کو بری طرح لوٹا، جن لوگوں نے خزانے کو لوٹا وہی منہ صاف کرے بیٹھے ہیں، عمران خان نے جتنی محنت کی ہے اتنا نتیجہ نہیں نکلا۔ چین ریلوے میں ساری دنیا کو پیچھے چھوڑ گیا ہم نے اس سے فائدہ نہیں اٹھایا، پشاور سے جلال آباد 1875 کلو میٹر کا پی سی ون بھیج دیا ہے، ریلوے کی زندگی کا تعلق اب ایم ایل ون سے ہے۔ جلال آباد تک ریلوے ٹریک سے اسمگلنگ ختم ہو جائے گی۔